لاہور، لاکھوں کی وارداتیں: فیروز والہ میں مزاحمت پر نوجوان قتل
لاہور+فیروزوالہ (نامہ نگاران) لاہورکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر مال لوٹ لیا گیا جبکہ فیروز والہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس سی کے علا قہ پیر ا گو ن سٹی میں انیس کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغما ل بنا کر8 لا کھ، کا ہنہ کے علا قہ میںطا رق کے گھر سے 5 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں،موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان،ساندہ میںپر ویز اور اس کی فیملی2 لاکھکی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،ہربنس پو رہ میں ذوالفقا ر سے 1 لاکھ اور مو با ئل فو ن،شا لیما ر کے علا قہ میںسبین سے60 ہزار اور موبائل فون،نو اب ٹائون میں طارق سے65 ہزار او ر لیپ ٹا پ، سا ند ہ کے علا قہ میںرضو ان سے 50ہز ار اور موبائل فون،شفیق آ با د کے علا قہ میں شا ہد سے 40ہزاروپے اور مو با ئل فو ن،وحد ت کالونی میں محمو د کی دکان سے 30ہزار، با ٹا پو میں تنو یر سے 20ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے بادامی با غ کے علا قہ میں یو نس کے گھر تالے توڑ کر5 لاکھ کی نقدی ،زیورات اور دیگر سامان چو ری کرلیا۔ جبکہ با دامی با غ میںشمیم،با غبا نپو رہ میں حنیف،نو اب ٹائون میں احمد،شا د با غ میں با بر کی گاڑیاں ،منا واں میں کا مر ان ،ما ڈل ٹا ئو ن میںمبین،وحد ت کا لو نی میںفاروق، شا ہدرہ میں کا مر ان ، اور شادما ن میں سر ور کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ ادھر فیروز والہ میں دوبئی چوک ونڈالہ کا رہائشی 35 سالہ نوجوان ریاست علی اپنے دو بچوں کو سکول چھوڑ کر موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ نہر ونڈالہ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس واقعہ کو قتل قرار دے رہی ہے۔