قاری سہیل کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی استدعا‘ وزارت داخلہ کو جواب کیلئے 19 دسمبر تک مہلت
اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قاری سہیل کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو 19 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی ہے۔ جمیعت علماءاسلام ف کے قاری سہیل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دوران سماعت چیف کمشنر،ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او بہارہ کہو کے جواب عدالت میں جمع کرائے گئے جبکہ وزارت داخلہ کا جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل طارق خان مروت نے موقف اپنایا کہ وزارت داخلہ نے سائل کا نام بغیر کسی ثبوت کے فورتھ شیڈول میں ڈال دیا ہے۔