:جاپانی سفارتکار نے استقبالیہ میں پاکستان کا قومی ترانہ گا کر داد وصول کی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جاپانی سفارت کار مسٹر آشیدا نے گزشتہ شام جاپان کے شاہ کی سالگرہ کے استقبالیہ میں پاکستان کا قومی ترانہ گا کر استقبالیہ کے شرکاءسے زبردست داد وصول کی۔ شرکائکی تالیوں سے ہال بڑی دیر تک گونجتا رہا‘ مسٹر آشیدا جاپانی سفارت خانہ میں فرسٹ سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔