چودھری ریاض کی جنرل باجوہ کو مبارکباد راحیل شریف کی خدمات کو سراہا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری ریاض نے فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو منصب کی ذمہ داریاں سنبھالے پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا اور بے شمار قربانیاں دے کر دہشت گردی کے عفریت پر قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات کو سراہا۔