بلاول خودمختار ہو گئے تو پارٹی مزید فعال ہو سکتی ہے‘ ذرائع
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیساتھ دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف نمایاں تھے انپر کرپشن کے الزامات ہیں۔ بلاول بھٹو نے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنی والدہ کا م¶قف اپنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ بعد جب خود پارٹی پالیسی میں خود مختار ہو جائیں گے تو پارٹی مزید فعال ہو سکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بالکل وہی نظریات آگے بڑھنا چاہتے جسکی پیپلز پارٹی سے توقع کی جا رہی ہے اب اس سوچ اور نظریات کو عوام قبول کرتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔