امریکی عدالت نے سکھ شہری کو خالصتان ریاست کیلئے بھارت میں دھماکوں کی سازش کا مجرم قرار دیدیا
واشنگٹن (رائٹرز) امریکی شہر وینو کی ضلعی عدالت نے بھارتی سکھ شہری 42 سالہ بلویندر سنگھ کو آزاد ریاست خالصتان کے قیام کیلئے بھارت میں دھماکے کرنے کی سازش کا مجرم قرار دیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر اسے 15 برس قید ہونے کا امکان ہے۔ بلویندر سنگھ کو امریکہ میں قیام کی اجازت ملی ہوئی ہے شہریت نہیں ملی۔