نوازشریف عابد شیر کو لگام ڈالیں بدزبان وزیر سیاسی اختلاف کو تصادم کی طرف لے جا رہا ہے: چانڈیو
کراچی (ایجنسیاں) صوبائی مشیر اطلا عات سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف عابد شیر علی کی زبا ن کو لگا م دیں اور اگر اس قسم کی زبان اور لہجہ کو نہ رو کا گیا تو تما م تر حا لا ت کے ذمہ دا ر وزیر اعظم ہو نگے۔ ن لیگ کا بدزبا ن وزیر سیا سی اختلا ف کو تصا دم کی طر ف لے جا رہا ہے جو کہ ملک میں عدم استحکا م اور جمہو ریت کو نقصا ن کو پہنچا نے کے مترا دف ہے‘ سیا ست میں ادب و احترا م کو ملحو ظ خا طر رکھا جا ئے ۔عا بد شیر علی کی جا نب سے استعما ل کی جا نے والی زبا ن و لہجہ کے بعد کسی مفا ہمت اور مصالحت کی کو ئی گنجا ئش نہیں رہے گی۔ پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ سیاسی مخا لفین کی عزت کی ہے اور اپنے اوپر ہو نے والی مثبت تنقید کو خیر مقدم کیا ہے۔ نواز شریف کو چاہئے کے اپنے بد تمیز وزیر کو لگا م ڈالیں ور نہ ایسا نہ ہو کہ ہما ر ے صبر کا پیما نہ لبریز ہو جائے۔ نوازشریف اپنے رشتہ دار کو روکیں۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے حوالے سے ناشائستہ زبان استعمال کرنا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ مسلم لیگ (ن) والے ناشائستہ زبان استعمال کرنا بند کر دیں ورنہ ہمیں جواب دینا آتا ہے۔