قطری شہزادے کے بعد کیا بات کترینہ تک جا سکتی ہے: صحافی بیٹا کترینہ کا اس سے پوچھو جو یہ کام کرتا ہے، مجھے ملی تو پوچھوں گا: نعیم بخاری
اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ کے باہر تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اور صحافیوں میں دلچسپ مکالمہ ہوا، میڈیا نمائندوں نے نعیم بخاری سے کیس بارے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مقدمے پر بات نہیں کروں گا جس پر ایک صحافی نے کہا کہ مقدمے پر بات نہیں کرنی توکترینہ کاکیا معاملہ ہے، قطری شہزادے کے بعد کیا بات کترینہ تک جاسکتی ہے، نعیم بخاری نے جواب دیا کہ بیٹاکترینہ کااس سے پوچھو جو یہ کام کرتا ہے، کترینہ مجھے ملی نہیں،جب ملی تو پوچھوں گا۔