میٹروٹرین کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے میٹرو ٹرین کیلئے سٹیبلنگ یارڈ کے لئے ایکوائر کی گئی زمین کے خلاف دائرمتفرق درخواست پر سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر دی۔طاہر اسحاق وغیرہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائلان نے 100کنال کے قریب جگہ پر گھر بنائے اور اس کی موجودہ قیمت ایک ارب بیس کروڑ روپے کے قریب ہے سائیلان کو صرف اس جگہ کی قیمت دس کروڑ روپے دی جارہی ہے۔