14 نئے ایڈیشنل ججز کو کام سے روکنے کیلئے حکم امتناعی کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی)عدالت عالیہ لاہور میں 14 نئے ایڈیشنل ججز کو کام سے روکنے کے لئے ہائیکورٹ میں حکم امتناعی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اے کے ڈوگرایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز کی تقرری آئین کے تحت نہیں کی گئی اور یہ تقرری آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ ججز کی تعیناتیوں کے مروجہ طریقہ کار کی تبدیلی سے متعلق کیس زیر التواءہے۔ عدالتی فیصلہ آنے تک نئے ججز کو کام سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
حکم امتناعی