سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے جی پی فنڈز کی کٹوتی میں اضافہ
لاہور (آن لائن) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے جی پی فنڈزکی کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ گریڈ ایک سے 22 تک ساڑھے چھ سو سے سوا آٹھ ہزار تک کٹوتیاں ہونگی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ خزانہ کی جانب سے گورنر پنجاب کو جی پی فنڈز سے کٹوتی میں اضافے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس پر قوانین کے مطابق گورنر پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔ اور محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی میں ترمیم کرنے کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جاری ہونے والے نوٹفکیشن کے مطابق اسکیل 1 کی تنخواہ سے 337، سکیل 2 سے 596، سکیل 3 سے 646، سکیل 4 سے 692، سکیل 5 سے 745، سکیل 8 سے 879، سکیل 9 سے 951، سکیل 10 سے ایک 1012، سکیل 11 سے 1081، سکیل 12 سے 1851، سکیل 13 سے 2010، سکیل 14 سے 2194، سکیل 15 سے 2425، سکیل 16 سے 2806، سکیل 17 سے 3579، سکیل 18 سے 4471، سکیل 19 سے 5998، سکیل 20 سے 6693، سکیل 21 سے 7426، سکیل 22 سے 8210 روپے ماہانہ کٹوتی ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے یہ جی پی فنڈز ملازمین و افسروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں جاری کیا جائے گا۔
جی پی فنڈز کٹوتی اضافہ