گورنر پنجاب کے بھانجے محمدحفیظ رجوانہ کو سپردخاک کردیا گیا، صدرِ، وز یر اعظم،وزیر اعلیٰ ،سراج الحق کا اظہا ر تعزیت
ملتان (پ ر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے حقیقی جواں سال بھانجے اور ملک محمد حفیظ رجوانہ کے بیٹے ملک محمد الیاس رجوانہ کی نما زِ جنا ز ہ ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ادا کی گئی۔جس میں گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ ،ملک عبدالقادر رجو انہ ،ملک رسول بخش رجوا نہ ، سابق ڈ ی سی او حافظ آ با د ملک احمد رجو انہ ، سابق ایم این اے مخدوم جاوید ہاشمی سمیت مذ ہبی ،سیا سی ،سما جی رہنمائوں ،تا جر برادری اور عزیز واقا ر ب کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔در یں اثنا ء گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ سے ان کے بھانجے کے ا نتقا ل پر صدرِ پاکستا ن ممنو ن حسین ، وز یر اعظم میاں محمد نواز شر یف ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شر یف ‘امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق‘ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت دیگر صو بو ں کے گورنر زاور وزراء اعلیٰ نے ٹیلی فو ن پر اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے گہر ے دکھ اور غم کا اظہارکیا ۔ مرحو م کے ایصال ثواب کیلئے قر آ ن خوا نی 2 دسمبر بروز جمعۃالمبا ر ک صبح 8 سے 10 بجے تک شاہی عید گا ہ خانیوا ل روڈ ملتا ن میں ادا کی جا ئے گی ۔