حکومت بیماریوں کی روک تھام کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے : عمران نذیر
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری و سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت بیماریوں کی روک تھام کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اربوں روپے اس منصوبے پرخرچ کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے لئے 2010 سے مکمل فنڈنگ کر رہی ہے جبکہ پہلے 80 فیصد فنڈ ورلڈ بنک قرضے کی شکل میں مہیا کر رہا تھا ۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جس کا ایڈز کے لئے پی سی ون سال 2019 تک منظو رشدہ ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔