پوزیشن ہولڈرزمیں نقدانعامات واسناد تقسیم کرنے کی تقریب کی جھلکیاں
لاہور(لیڈی رپورٹر)٭میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ایوان اقبال میں منعقد ہوئی،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ٭وزیر اعلی نے تقریب کے دوران 424 پوزیشن ہولڈرزاور 397 اساتذہ میں 18 کروڑ 18 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئی٭پنجاب پولیس میں ڈرائیور کے فرائض سرانجام دینے والے کے بیٹے نابینا پوزیشن ہولڈر عامر شہزادکو جب اپنے خیالات کے اظہار کیلئے ڈائس پر بلایا گیا تو ہال میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکرتالیاں بجاکراسکاپرجوش انداز میں استقبال کیا٭وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر اس نابینا طالبعلم کے قریب آکر اسے گلے لگایا، گال تھپتھپائے اوربھر پور شفقت کا اظہار کیا ٭خیبرپختونخواکی پوزیشن ہولڈررخسارخان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے کیونکہ اسے تعلیم سے محبت کرنیوالے لیڈر ملے ہیں ٭گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈرز نبیل حسین نے کہا کہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کے اعزاز میں منعقد ہ ایسی تقریبات سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہی٭تقریب کے دوران ماڈل سکول کے بچے اوربچیوں نے
موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے…گھر کی خاطر ہر دکھ جھیلیں ،گھر تو آخر اپنا ہے
نغمہ گا کر حاضرین کی بھر پور داد سمیٹی۔
٭بلوچستان کے علاقے لورالائی کے پوزیشن ہولڈرز شاہزیب خالق نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے تعلیمی پروگراموں باعث آج میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تعلیم حاصل کررہا ہوں ٭دانش سکول رحیم یار خان کی پوزیشن ہولڈرطالبہ شامزہ عادل نے کہا کہ میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے ۔دانش سکول نے میرے لئے تعلیم کے حصول کے خواب کو پورا کیا ہے ٭اپناخطاب روک کروزیراعلیٰ نے ہال میں موجودایک شاعرکوسٹیج پربلاکرانقلابی اشعارسنانے کی فرمائش کی جس پر’’ اپنے بچوںکودریاؤںمیں جھونک دو۔۔ان میںموسیٰ بھی کوئی نکل آئے گا‘‘ سنایاگیا٭تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنانے کی کوشش کرتے رہے۔