اورنج لائن منصوبہ: حکم امتناعی کے علاوہ دیگر مقامات پر کام تیز کردیا گیا: جائزہ اجلاس
لاہور( خصوصی نامہ نگار)کمشنر لاہور عبد اللہ سنبل کی زیر صدارت منعقدہ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کا 56فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اورنج لائن منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ نے اجلاس کو بتایا کہ میکلوڈ روڈ چوک سے چوبرجی تک منصوبے کے 1.7کلومیٹر طویل حصے میں حکم امتناعی سے باہر واقع جگہوں پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے ۔