بدعنوانی ،اقربا پروری اور بد انتظامی حکومت کی اصل پہچان ہے : عبدالعلیم خان
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی ،لوٹ مار ،اقربا پروری اور بد انتظامی موجودہ حکومت کی اصل پہچان ہے جس نے2013میں کیے گئے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، انشااللہ سپریم کو رٹ میںسے بھی انہیںمنہ کی کھانا پڑے گی ۔ تحریک انصاف پنجاب کے سیکرری اطلاعات سید صمصا علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ا ور ان کی فیملی کے احتساب کا وقت قریب ہے۔