تحریک انصاف نے وکیل بدل کر اداکار رکھ لیا‘ طلال چودھری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے پانامہ لیکس کیس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے وکیل بدل کر اداکار رکھ لیا ، عمران خان پر فلم بنی تو دیکھنے کے قابل بھی نہیں ہوگی جبکہ میاں نواز شریف پر خودفلم بنائیں گے جو بچہ بچہ دیکھے گا،عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کیا جائے ، لال حویلی سے شیخ رشید کا سیاسی جنازہ نکلے گا، دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج نئی رام کہانی پیش کردی، نوماہ سے جن کی گردان کرتے رہے وہ ثبوت اب کہاں ہیں ، تحریک انصاف کو ایک بار پھر شرمندگی ہوگی اور حکومت سرخرو ہوگی ، پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کی تین تقریروں کو توڑ مروڑ کر آج نئی رام کہانی پیش کردی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ وکیل بدلنے سے کیس مضبوط نہیں ہوجاتا ، پی ٹی آئی کے کہنے پر نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ مائزہ حمید نے سوال کیا کہ عمران خان اپنے محلات کی منی ٹریل بتائیں ۔