مکرمی! میں ایک بوڑھا شخص ہوں جسے پے در پے حادثاتوں نے ادھ موا کر کے رکھ دیا ہے۔ پہلے بیوی بیمار ہو کر فوت ہوئی جس کی وجہ سے کافی قرض دار ہوا اس کے بعد دیگرے دو جوان بیٹے پر اسرار طور پر فوت ہوئے اب انکے بچے یعنی اپنے پوتے پوتیوں کو میں پال رہا ہوں جوان بیٹی اپنے بیٹے کے ساتھ کراچی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوئی جسکا کوئی سراغ نہیں ملا۔ قرضہ لے کر سب سے چھوٹے بیٹے کو سعودی عرب ملازمت پر بھیجا مگر ایک سال ہوگیا اسے تنخواہ نہیں دی جارہی۔ میری سعودی عرب میں پاکستان سفارتخانے سے اپیل ہے کہ وہ تنخواہ دلوانے میں مددکرے میں چوکیداری کرکے پوتے پوتیوں کو پال رہا ہوں۔مخیر حضرات اور حکومت پنجاب سے مدد کی اپیل ہے۔ (محمد گل خان، داتا نگر بادامی باغ 0340-9254185)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024