اکتوبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 2.60 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے یپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔نیپراکےمطابق اکتوبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے 72پیسے رہی تاہم اکتوبر میں صارفین سے 7روپے 33پیسے فی یونٹ وصول کیا گیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ا طلاق 300 سے کم اور یونٹ استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹر ک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔