26 برسوں میں لاہور میں کوئی بڑا سرکاری ٹیچنگ ہسپتال نہ بن سکا ، شہر کے 11 ہسپتالوں میں روزانہ 14 ہزار مریض آتے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے عوام کو بلا تفریق علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ جس میں ہیلتھ کیئر جیسے پروگرام بھی شامل ہیں۔ ان سے عوام کی بڑی تعداد فائدہ اٹھا رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں بھی وہ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ صوبے بھر میں انکی طرف سے ہسپتالوں کی بذات خود چیکنگ کے بھی اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مگر ہنوز ہسپتالوں میں علاج کی سہولتوں کی حالت زیادہ بہتر نہیں ۔ کہیں سٹاف اور ڈاکٹرز کی قلت ہے تو کہیں مشینری دستیاب نہیں ۔ اکثر ہسپتالوں میں ادویات کی قلت عام ہے ۔ پنجاب میں گذشتہ 26 برسوں سے کوئی بڑا سرکاری ٹیچنگ ہسپتال نہیں بن سکا جس کی اب بہت زیادہ ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ۔ امید ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے لاہور میں ایک بڑے سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں گے تاکہ ہسپتالوں میں عملے کی کمی اور ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ہو۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38