نومبر کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کے لئے 6413 شہریوں کے ٹیسٹ لئے گئے
نومبر کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کے لئے 6413 شہریوں کے ٹیسٹ لئے گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ نومبر کے دوران 6413 شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ لئے گئے، جس میں5588امیدوار پاس ہوئے جبکہ 825امیدوار ڈرائیورنگ ٹیسٹ میں فیل ہوئے پاس ہونے والوں میں 349 خواتین بھی شامل ہیں۔ لرنر بوتھ سے19281شہریوں نے لرنر پرمٹ بنوائے ۔4345 شہریوں نے لائسنس کی تجدید،435ڈوپلیکیٹ اور321انٹر نیشنل لائسنس اور283نے انڈورسمنٹ لائسنس بنوائے۔ایسے امیدوار جو ڈرائیونگ ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ میں فیل ہوئے ان کے 42روز بعددوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ انہوں نے ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےلئے آنے والے شہریوں کو روڈ سیفٹی،روڈ سائن،روڈ مارکنگ اور ٹریفک قوانین کے بارے لیکچر میں مفصل بریفنگ دی جائے۔