ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا، ہیلمٹ نہ پہننے پر دوسو روپے چالان کیا جائے گا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری نےکہا ہےکہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثہ کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔ حادثات کی روک تھام کیلئے شہری دوران سفر ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ٹریفک وارڈنز شہریوں کی روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے سگنل پر کھڑے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار شہریوں کو ایجوکیٹ بھی کریں۔ پنجاب حکومت کے اعلان کے بعد ہیلمٹ فروخت کرنے والی دکانوں پر خریداروں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ دکانداروں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیلمنٹ کی قیمت میں دو سو سے تین سو روپے اضافہ کردیا ہے۔