”میرا نام محمدحسین ہے“”پاکستان زندہ باد“ جاپانی پہلوان (انوکی) اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + سپورٹس ڈیسک) معروف جاپانی پہلوان محمد حسین (انوکی) اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ لاہور میں نمائشی کشتی میں حصہ لیں گے۔ جاپانی دستہ میں 11 پہلوان اور 4 آفیشلز شامل ہیں۔ دستہ آج لاہور پہنچے گا جو پہلے جھارا پہلوان‘ اکی پہلوان کی قبروں پر حاضری دے گا اور پریس کانفرنس کرے گا۔ انوکی پہلوان اور ٹیم انٹرنیشنل ریسلنگ فیسٹیول فار پیس میں حصہ لے گی۔ انوکی پہلوان نے کہا میں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ میرا نام محمد حسین ہے۔ پاک جاپان 60 سالہ سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے آیا ہوں۔ اکرم پہلوان کا بازو توڑا تھا ان کی قبر پر جاﺅں گا۔ گاما پہلوان کی قبر پر بھی جاﺅں گا۔ انہوں نے بازو لہرا کر ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگایا۔