لارڈزکے تاریخی میدان کے پچاس فٹ اونچے سٹینڈ کے اوپر سے بلے کے ذریعے گیند سٹیڈیم سے باہر پھینکنے پر سابق انگلش اوپننگ بیٹسمین مارکس ٹریسکو تھک کو ایک ملین پاؤنڈ کی پیشکش کردی گئی
کاؤنٹی کرکٹ میں زوردار شاٹس مارنے کے لئے مشہور انگلش کھلاڑی مارکس ٹریسکوتھک کو یہ پیشکش بیٹ بنانے والی ایک مشہور برطانوی کمپنی نے کی ہے۔ لارڈز کی ایک سو بیس سالہ تاریخ میں یہ کارنامہ صرف ایک بلے باز ہی سرانجام دے سکا ہے جب اٹھارہ سو ننانوے میں ایم سی سی کی جانب سے کھیلتے ہوئے آسٹریلوی بیٹسمین البرٹ ٹروٹ نے زوردار شاٹ کے ذریعے گیند کو سٹیڈیم سے باہر پھینکا تھا،ایک صدی سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود آج تک کوئی دوسرا بلے باز اس اس کارنامے دہرانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے،کمپنی کا کہنا ہے اسے امید ہے کہ ٹریسکوتھک یہ کارنامہ دوبارہ سر انجام دیکردس لاکھ برطانوی پاؤنڈ انعام حاصل کریں گے،اس مقصد کے لئے ٹریسکوتھک نیا بیٹ استعمال کریں گے،