عبیر ویلفیئر ٹرسٹ نے مختلف علاقوں سے ملنے 7 نامعلوم افراد نے نعشوں کو سپرد خاک کردیا
فیروزوالہ(نامہ نگار) عبیر ٹرسٹ شاہدرہ نے مختلف علاقوں سے ملنے والی نامعلوم 7 افراد کی نعشوں کو سپرد خاک کردیا۔ عبیر ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق دریائے راوی کامران پارک کے قریب سے60 سالہ، شاہدرہ میٹرو سٹیشن سے ملنے والی50 سالہ، بیگم کوٹ35 سالہ بھاٹی چوک24 سالہ،25 نمبر سٹاپ ملنے والی 40 سالہ شاہدرہ چوک کے قریب سے ملنے والی45 سالہ نامعلوم افراد نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد امانت سپرد خاک کردیا گیا۔ ورثاء ادارہ عبیر ویلفیئر ٹرسٹ97 جی ٹی روڈ شاہدرہ پر رابطہ کریں۔