انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 اگست سے شروع ہوگا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 اگست سے ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک ناٹنگھم، دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک لارڈز، لندن، تیسرا ٹیسٹ 25 سے 29 اگست تک لیڈز، چوتھا ٹیسٹ میچ 2سے 6 ستمبر تک لندن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 10سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔