وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے گزارش
مکرمی: پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی بملقابل لوہی بھیر قصبہ 1 رہائشی فواقی وزیر سے گزارش کرتے ہیں کہ مذکورہ آبادی ایسی ترقی یافتہ ہاؤسنگ سوسائٹی ہے کہ اس کی مین ڈبل روڈ کے اطراف انسانی ضرورت کی ہرشے کی بڑی بڑی شاپس موجود ہیں۔ لباس کی ضرورت ہو یا شوز کا مسئلہ ہو‘ ڈرائی فروٹ کی بات ہو‘ تازہ سبزی پھل وغیرہ کی چاہت ہو۔ ہر طرح کا گوشت مرغی‘ مٹن‘ بیف موجود‘ ہر طرح کی طبیعت کے کھانے موجود‘ بیکری کی دکانیں‘ پیزا شاپس خدمت کے لیے موجود پھر الیکٹرونگ گڈز کی بات ہو یا زیورات کی خریداری کرنی ہے ہر ضرورت کی شے حاضر‘ ہر مالیاتی ادارے کی برانچز موجود ہیں۔ ڈاکخانہ کے لیے رینٹ فری کمرہ ‘ بجلی ‘ گیس مفت گارڈ کا تحفظ بھی موجود لیکن نہ جانے کونسی وجہ ہے کہ اس اہم ترین ہاؤسنگ سوسائٹی سے ڈاکخانہ کی سہولت چھین لی گئی ہے جبکہ یہاں ڈاکخانہ مہیا کرنا ضروری تھا۔ گزارش ہے کہ یہاں ڈاکخانہ کی سہولت بحال کی جائے۔( راجہ محمد ریاست روالپنڈی)