خاتون کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے جھاڑیوں میں پھینک دی
اسلام آباد،راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں تشدد کرکے 26 سالہ عورت قتل کردی گئی ملزمان نعش بوری میں بند کرکے جھاڑیوں میں پھینک گئے نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھانہ گولڑہ کے علاقے میں 26 سالہ عورت کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے سیکٹرایف الیون ون کی جھاڑیوں میں پھینک دی گئی پولیس کے مطابق عورت کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اسے تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے نعش جھاڑیوں میں بوری میں بند پڑی ملی پولیس نے مقدمہ نمبر 500درج کرلیا ہے ادھر تھانہ آبپارہ کے سیکٹر جی سیون فور میں 20 سالہ نوجوان نے اپنے گھر کے باتھ روم میں مبینہ طور پر گلے میں رسی سے پھندا ڈال کر خود کشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سلیم رضا بمعہ نفری وہاں پہنچ گئے متوفی عبدالرئوف کی نعش قبضے میں لے کر پولی کلینک منتقل کردی گئی ۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ ریلوے سٹیشن میں ٹرین کی زد میں آنے سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ریسکیو1122 نے نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی جبکہ تھانہ پیر ودھائی پولیس نے بتایا کہ چھتی قبرستان کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی گئی