سب انسپکٹرکے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹرکے قتل کا مقدمہ پولیس کانسٹیبل غوث بخش کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق واقعے کے وقت سب انسپکٹر کے ہمراہ کانسٹیبل غوث بخش بھی تھا،مقدمے میں قتل اور انسداد ہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔