آسٹریلیا: ہیلی کاپٹر دوران پرواز بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، پائلٹ شدید زخمی
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز میں ایک ہیلی کاپٹر دوران پرواز بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعہکو پیش آنے والے اس حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ شدید زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیوسائوتھ ویلز کے علاقے کونارگو میں پیش آنے والے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملہ کے ارکان اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔