موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے ارشد زمان عرف لنگڑا زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار وں نے ارشد زمان عرف لنگڑا پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا گاڑی میں موجود اہلخانہ محفوظ رہے پولیس نے بتایا کہ جمعہ کو شام ساڑھے چار بجے ارشد زمان عرف لنگڑا اپنی سفید رنگ کی ہنڈا سٹی کار نمبرAFR - 020 میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ سوار جارہا تھا کہ مال روڈ کے قریب پی ٹی سی ایل دفتر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا تاہم ان کے بچے محفوظ رہے پولیس ترجمان کے مطابق ارشد زمان عرف لنگڑا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔