اسلام آباد،منشیات کے ڈیلرزاور سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گروہ کے سرکردہ رکن سمیت چار ملزمان گرفتار
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وفاقی پولیس نے کر یک ڈائون کرکے تین منشیا ت و شراب کے ڈیلرز اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گروہ کے سرکردہ رکن سمیت چار ملزمان گرفتار کرلئے جن کے قبضہ سے 5 کلو گر ام افیون 4 کلو گرام چرس ، 180لیٹر الکو حل ، بئیر, شراب کشیدہ کرنے والے آلات خالی بوتلیں سٹکر و دیگر سامان، گن پو ائنٹ پر چھینے گئے 8موبا ئل فون ، نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے کوہسار پولیس نے فرانس کالو نی سیکٹر ایف سیو ن فور ریڈ کرکے مراس اور اسد ڈیلر زکو گرفتار کرکے 180 لیٹر الکوحل شراب کی بوتلیں بڑی تعداد میں بیئر شراب کشیدہ کرنے والے آلات خالی بوتلیں سٹکر و دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیادوسری جانب تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث ملزم شاہ زمان کو گرفتار کے اس کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینے گئے 08مو با ئل فون ، نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے ۔