اسلام آباد میں ایک شخص فلیٹ میں مردہ پایا گیا، لڑکی کی پھندا لگی نعش ملنے پر گھر میں کہرام
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں ایک شخص فلیٹ میں مردہ پایا گیا لڑکی کی پھندا لگی نعش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا راہگیر پک اپ کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیاتھانہ گولڑہ کو سجاد حسین نے بتایا کہ E 11/2 میں مدعی کے بیٹے سید بابر حسین کی نعش اس کے اپنے فلیٹ سے ملی جسے قتل کیا گیا ہے تھانہ سہالہ کو نزیراں بی بی نے بتایا کہ میرا داماد یوسف مدعیہ کے گھر مہمان آیا صبح اٹھے تو مدعیہ کی بیٹی15 سالہ ثناء کی پھندا لگی نعش لٹک رہی تھی جسے ملزم نے قتل کیا ہے تھانہ سیکرٹریٹ کو طارق عباسی نے بتایا کہ کشمیر چوک میںمدعی کا بھائی عابد اقبال روڈ کراس کر رہا تھا جسے پک اپ نمبرGW . 833 نے ٹکر ماری جس سے مدعی کا بھائی جاں بحق ہوگیاپولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔