سابق ایرانی سپیکر علی لاری جانی صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کرونا کا شکار
تہران (این این آئی)ایرانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر علی لاری جانی ایک بار کرونا کی بیماری سے گذرنے اور صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اس بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہیں دوبارہ کرونا کی تصدیق کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی لاری جانی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں تہران کے ایک ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔