ملک فیڈریشن کے زیراہتمام فاطمہ جناح کی سالگرہ کی تقریب ‘ کیک کاٹا گیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) ملک فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمامادر ملت فاطمہ جناح کی 127 سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سابقہ چیئرمین شیخ عمران ارشد، شیخ واجد شوکت، ملک انور اور ملک اکرم نے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران ارشد، ملک اکرم اور ملک انور نے کہا محترمہ فاطمہ جناح تحریک پاکستان سے لے کر قیام پاکستان تک اور جب تک وہ حیات رہیں اس ملک و قوم کے لئے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ آپ نے اپنے بھائی محمد علی جناح کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کام کیا۔ فاطمہ جناح ایک عظیم خاتون تھیں جو اپنے انداز اور عمل میں بھائی کی تصویر بن کر رہیں۔اس موقع پر ملک طاہر منصوری، ملک غفار، ملک شعیب بھٹہ، ملک محفوظ، چاچا برکت، غلام مصطفی، ملک تنویر، عبیداللہ، ملک محمد اسلم، صادق انصاری، شیخ حسن و دیگر موجود تھے۔