نظریہ پاکستان فورم رحیم یار خان کے زیر اہتمام فاطمہ جناح کی برسی منائی گئی
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 128ویں سالگر ہ کی تقریب نظریہ پاکستان فورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا افتخار رسول کی زیر صدارت منائی گئی،تقریب کے سالگر ہ کا کیک دوننھے بچوں ارفع فاطمہ اور فیضان رسول نے کیک کاٹا،سادہ اورپروقارتقریب کے مہمان خصوصی کراچی سے آئے ہوئے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے مرکزی ایگزیکٹو ممبر رانا اشفاق رسول تھے ۔ مہمان خصوصی رانا اشفاق رسول نے کہا کہ ہمارے لیے یہ فخر اوراعزاز کی بات ہے کہ ہم محسن پاکستان قائد اعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ منارہے ہیں ،رانا افتخار رسول نے کہاکہ آنے والی نسل اورآج کی نسل کو مادر ملت کی فکری سوچ اپنانا ہوگی۔ تقریب سے پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر رانا شہبازصفدر نے بھی خطاب کیا اورمحترمہ فاطمہ جناح کی عملی زندگی پر روشنی ڈالی ۔آخر میں کیک کاٹا گیا اورملک وملت افواج پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی ۔اس موقع پر محمداطہر ،امین سومرو، طارق امین، ریحان گوپانگ ،فرحان علی ودیگرموجودتھے۔