محکمہ تعلیم،20 سالوں سے ایک سیٹ پر تعینات جو نیئر کلرکوں کے تبا دلے
جام پور ( نامہ نگار )چیف ایگز یکٹو افسر تعلیم راجن پور سردار ثناء اﷲ سہرانی نے بیس سالوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات جونیئر کلرکوں کے تبادلے کر دیے۔ راجن پور میں 70ملازمین کو دفاتر کے علاوہ سکولوں میںتعینات کر دیا۔ دریں اثناء پنجاب ٹیچر ز یونین کے ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری کی قیادت میں وفد نے سی ای او راجن پور سے ملاقات کی ۔ اور بیس سال سے ایک ہی سیٹ پر تعنیات ملازمیں کو تبادلے کر نے پر خراج تحسین پیش کیا ۔