ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز کے وفدکی ایم ایس نشتر سے ملاقات ،صفائی ابتر صورتحال بارے آگاہ کیا ،شاہد بخاری کا نوٹس ،صفائی کرادی
ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال کے بھٹہ ہال کے کمرے سے خطرناک سانپ نکلنے کے معاملے ،گندگی کے ڈھیر ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا و طالبات سمیت ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے متعلق ینگ ڈاکٹر ریفارمز کے رہنما ڈاکٹر میاں عدنان،ڈاکٹر آصف حسین،ڈاکٹر زبیر صدیقی اور ڈاکٹر شکیل چاچڑ سمیت دیگر نے نشتر ہسپتال کے ایم ایس سے ملاقات کی۔ ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہاسٹل سے گندگی کے ڈھیر صاف کروا دئیے۔