ملتان کا موسم
ملتان (م م)مقامی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.7اور کم سے کم 29.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح آٹھ بجے72اور شام پانچ بجے46فیصد رہا آج سورج 5بجکر31منٹ پر طلوع ہو گا جبکہ غروب آفتاب7 بجکر10منٹ پر ہوگا۔