سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں غریب و مستحقین کو یاد رکھا جائے ، حنید لاکھانی
کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے عید الاضحی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور قوم خوشحال ہو، عید الاضحی ہمار ا مذہبی تہوار ہے اور ہر سال ہم اس کو نہایت عقیدت اور خوشی کے ساتھ مناتے ہیں ، عید الاضحی ہ میں پیغام دیتی ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شامل کریں جو غربت اور مہنگائی کی وجہ سے خوشیاں منانے سے محروم ہیں ، ہم ہر سال کی طرح اس دفعہ عید الاضحی غریب اور مستحقین کے ساتھ منائیں گے