عید الاضحی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عید الاضحی کے موقع پر پوری ملت اسلامیہ بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی اس عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے جس میں حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے اللہ تعالی کے حکم پر اپنے لخت جگر حضرت اسماعیل علیہ اسلام کو اللہ کی راہ میں قربانی کے لئے پیش کردیا تھا۔ یہ عمل بارگاہ رب العزت میں اتنا مقبول قرار پایا کہ اسکی یادمنانے کو مسلمانوں کے لئے عبادت کا درجہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن عزم و ایثاراور اعلی کردار کا وہ نمونہ پیش کرتا ہے جو رہتی دنیا تک رشد و ہدایت کا منتظر رہیگا۔ یہ دن ہمیں سبق دیتا ہے کہ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے اپنی عزیز ترین اشیاء کو بھی قربان کرنا پڑے تو گریز نہ کیا جائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عید الاضحی کو تمام تر احتیاطوں اور ایس او پیز کے ساتھ سادگی سے منایا جائے۔ عید الاضھی پر غریب و مستحقین کا مکمل خیال رکھا جائے۔ ایم کیو ایم کے کارکنان شہیدوں اور اسیروں کے گھروں پر گوشت اور انکی ضروریات کا مکمل خیال رکھیں۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں اور عوام و کارکنان کے درمیان رہ کر ادا کریں۔ بلدیاتی نمائندگان