ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی: منور رضا
کراچی( نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان کی نااہل حکومت آئی ہے مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ ڈالر اور سونے کے بھائو آسمان سے جالگے ہیں جس سے مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے۔ ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں روزانہ کی بنیاد