سنت ابراہیمی سے ہمیں ایثار و قربانی کا درس ملتا ہے: انجینئر سلمان خان
کراچی( نیوز رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے عید الاضحی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان ہمیں اس عظیم واقعہ کی یاد دلاتا ہے جس میں حضرت ابراہیمؑ نے اللہ کے حکم پر اپنے لخت جگر حضرت اسماعیلؑ کو قربانی کیلئے پیش کیا۔ سلمان خان نے کہا کہ اپنی انا اور نفس کی تمام خواہشات کو اللہ تعالیٰ کی خاطر قربان کرنا در حقیقت سنت ابراہیمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کا مقصد اپنی زندگیوں میں تقویٰ کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے صاحب حیثیت افراد سے کہا کہ وہ آج کے دن اپنے ارد گرد غریب‘ نادار اور مستحق افراد کو نہ