الیکشن ملتوی کرنے کا بیان: حکومتی، اپوزیشن ارکان کی مخالفت پر ٹرمپ کا یوٹرن
واشنگٹن (اے پی پی/ نیٹ نیوز) الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر ری پبلکنز کی بھی مخالفت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یوٹرن لینا پڑگیا۔ ٹرمپ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ اسی رات معلوم ہوجانا چاہیے، یہ نہ ہو کہ کئی روز اور مہینوں یا سالوں تک انتظار کرنا پڑے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن ملتوی کرنے کا سوال اٹھا کر نیا شوشہ چھوڑ دیا تھا۔ لیکن الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر صدر ٹرمپ کو ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ افراد نے بھی الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کی ہے۔ سینیٹر ٹیڈکروز اور مارکورو بیونے نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نہیں جناب صدر نہیں! آپ الیکشن ملتوی نہیں کرسکتے۔ رکن وفاقی الیکشن کمیشن نے کہا کہ جناب صدر آپ کو الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔ ایلن وائنٹرا نے کہا کہ ریاستیں مطالبہ کررہی ہیں کہ آپ فنڈ دیں تاکہ محفوظ الیکشن ہوں۔ سابق سربراہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جناب صدرآپ ریاستوں کوفنڈ دینے کے لئے کام کیوں نہیں کرتے۔