ایف سترہ میں گھر میں ہوئے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ترنول کے علاقے F / 17 میں اپنے گھر میں قتل کئے گئے امتیاز کیانی کیس کا سراغ لگالیا ہومیسائیڈ پولیس نے 18 جولائی کوامتیاز کیانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی واردات کی تفتیش کرتے ہوئے شواہد کی روشنی میں ملزم ارشد خان کو گرفتار کرلیا ایس پی صدر سرفراز ورک کے مطابق مرکزی ملزم کو ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی سربراہی میں ایس ایچ او عالمگیر خان اور ہومیسائیڈ پولیس کے انسپکٹر عبدالجبارپر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے مزیدتفتیش کی جا رہی ہے ۔