پاکستان ٹیلی وژن کا عید الاضحی کے موقع پر خصوصی نشریات کا شیڈول جاری
اسلام آباد( نوائے وقت نیوز ) پاکستان ٹیلی وژن نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر اپنے ناظرین کے لیے خصوصی نشریات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔عید کے پہلے روز پی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے پروگراموں میں مزاحیہ کھیل اور عید سے پہلے خصوصی بچوں کے لیے پروگرامہم سب ساتھ ساتھ ہیں اور مزاحیہ مشاعرہ بھی شامل ہے مشاعرے میں ملک کے نامور شعرااپنا منفرد کلام پیش کریں گے۔عید شو میں نامور گلوگار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگھا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جبکہ میکائل ذوالفقار اور سندس جمیل میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے ترکی کے عالمی شہرت یافتہ فنکارانگین التان دوزیاتان Engin Altan Dzyatan کا انٹرویو عید کے پہلے روز شام ساتھ بجے پی ٹی وی کے ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔