اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سرکاری و نجی جامعات پر مشتمل فورم کا قیام
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) ملک بھر سے سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی جامعات کی ایک بڑی تعداد نے بانی رکن کی حیثیت سے کونسل میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی چودہ جامعات کے وائس چانسلرز، پر و وائس چانسلرز اور ڈینز نے درپیش چیلنجز کے تناظر میں اس فورم کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔کونسل ا کا قیام یس ڈی پی آئی اوراے آئی او یو کی قائدانہ کاوشوں کا مظہر ہے جو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے حوالے سے نئے چیلنجز کے پیش نظر پالیسی اصلاحات، تعلیمی منصوبہ بندی اور تحقیق پر مبنی اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے پائیدار حل سامنے لانے کی کاوشوں سے وابستہ ہیں۔اے آئی او یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیائ القیوم نے اس موقع پر فورم کے قیام کو تعلیمی اداروں کے دوران اشتراک عمل کے ضمن میں اہم سنگ میل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت پاکستان میں یونیورسٹیوں کو درپیش اہم مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی۔