قربانی کے جانوروں کیلئے فری سیلز پوائنٹ میں عملہ بھتہ وصول کر رہا ہے
کلرسیداں(نامہ نگار)وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیئے فری سیلز پوائنٹ قائم کیئے جن میں عملہ بھتہ وصول کر رہا ہے مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے ایک بیان میں کہا کہ مندرہ پولیس کی سرپرستی میں مندرہ میں فری سیلز پوائنٹ میں مویشی خریدنے والے سے پانچ سو روپے فی جانور اور فروخت کرنے والے سے دوسو روپے فی جانور وصولی کی جاتی رہی اور عملے کا یہ عمل صوبائی حکومت کے اعلان کے منافی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔