پی ٹی آئی کی حکومت ہر صبح نیا بحران لاتی ہے: شیخ وامق
راولپنڈی( جنرل رپورٹر ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ وامق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر صبح نیا بحران لاتی ہے, انہیں کہا کہ مہنگائی سے عوام کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے, انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور ایسے حالات میں زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا,شیخ وامق نے کہا کہ مہنگائی نے غریب آدمی سے بکرا عید کی خوشیاں تک چھین لی ہیں, انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں, انہوں نے کہا کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی بالکل مایوس کن رہی ہے, انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ کرپٹ عناصر اسمبلیوں میں ہیں تو اسمبلیاں توڑ کر فوری نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔