Waqt News
Tuesday | January 26, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • اپوزیشن کے استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا:  فواد چودھری
  • نوائے وقت سروس
  •  پی ڈی ایم کی تحریک ناکامی سے دو چار ہو چکی : ملک امین اسلم 
  •  ملک منہاج الدین احمد کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
  •   یونیورسٹی آف چکوال کی اونر شپ ضلع کے 15لاکھ عوام نے لے لی : یاسر سرفراز 

آج نماز عیدالاضحی میں خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنی سرکشیوںکی معافی مانگنے کی ضرورت ہے

Aug 01, 2020 2:20 AM, August 01, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
آج نماز عیدالاضحی میں خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنی سرکشیوںکی معافی مانگنے کی ضرورت ہے

کرونا وائرس کے باعث فرزندانِ توحید کی محدود تعداد میں فریضہ ٔحج کی ادائیگی اور امام کعبہ کا رقت آمیز خطبۂ حج

جمعرات کو محدود تعداد میں فرزندانِ توحید نے میدانِ عرفات میں قیام کرکے فریضۂ حج ادا کیا۔ حجاج کرام نے فریضۂ حج کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا‘ جمعۃ المبارک کے روز حجاج کرام نے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کی۔ منیٰ میں شیطان کو کنکریاں ماریں اور جانوروں کی قربانی دی۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ سلیمان المنیع نے مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ظاہر اور باطن ایک رکھنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ایک ہونا چاہیے‘ اللہ ہی وباء سے نجات دلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ نفرتوں کو مٹادے اور مسلمان خود کو سیاسی طور پر مضبوط کریں۔ نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے میں ہے۔ اللہ ہر چیز کا خالق ہے‘ اسکے سوا کوئی معبود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر مشکلات اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے۔ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز رہیں‘ تلاوت کلام پاک کی عادت اپنائیں‘ فرض نماز کی پابندی کریں کہ نماز اسلام کا اہم رکن ہے۔ بے شک اللہ کی رحمت احسان کرنیوالوں کے قریب ہے۔ اللہ نے امانت میں خیانت سے منع کیا ہے‘ صلح کرانے پر زور دیا ہے۔ ناحق قتل پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا ہے۔ اللہ نے قتل کو حرام قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کرونا کے دوران زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں‘ نفرتیں ختم کریں‘ انسان ہو یا جانور‘ سب سے رحمت کا معاملہ کریں‘ تقویٰ کا راستہ اختیار کرنے میں ہی فلاح ہے۔ شریعت اسلامیہ نے ایک دوسرے کے حقوق جان‘ مال اور املاک کا خیال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ جھگڑوں کو بڑھاوا اور دہشت گردی کو ہوا دینے سے روکا ہے اور زمین پر فساد پھیلانے سے روکا ہے۔ گھات میں بیٹھے دشمنوں سے بھی خبردار کیا ہے۔ اللہ نے فرمایا‘ ’’تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو‘‘۔ اسی طرح اللہ عدل‘ احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے۔ اللہ نے معاشروں کو وبائوں اور بیماریوں سے بچانے کیلئے بہترین طریقہ تجویز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن تمام دنوں سے بڑا دن اور آج میدان عرفات میں جمع ہونا برکت کی بات ہے۔ اے ایمان والو! اللہ کی طرف رجوع کرو اور اللہ ہی سے سوال کرو اور فضل مانگو کیونکہ اللہ اپنی بارگاہ میں سوال کرنیوالوں کو رد نہیں کرتا۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ اپنے اپنے ممالک کے اندر اللہ کا ذکر کریں‘ اس سے رجوع کریں اور ان مصائب اور مشکلات سے نکلنے کیلئے دعا مانگیں۔ انہوں نے خطبۂ حج میں خادم حرمین شریفین کیلئے بھی دعا کی۔

اپوزیشن کے استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا:  فواد چودھری

فرزندانِ توحید اور شمعٔ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے پروانے ہر سال فریضۂ حج کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات میں جمع ہو کر امتِ واحدہ کے مضبوط و متحد ہونے کا ٹھوس اور عملی پیغام اقوام عالم بالخصوص طاغوتی الحادی قوتوں کو پہنچاتے ہیں۔ ہر سال 25 سے 30 لاکھ فرزندانِ توحید فریضۂ حج کی ادائیگی کیلئے وقوف عرفات ادا کرتے اور رات کھلے آسمان تلے عبادت میں گزارتے ہوئے امتِ واحدہ کے جوش ایمانی سے حرمین شریفین کی مقدس دھرتی کو منور و معطر کرتے ہیں مگر اس بار دنیا پر ٹوٹنے والی کرونا وائرس کی افتاد نے فرزندانِ توحید کو احتیاطی اقدامات کے باعث لاکھوں کی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ فریضۂ حج کی ادائیگی سے محروم کر دیا اور سخت احتیاطی حفاظتی اقدامات میں صرف سعودی عرب میں مقیم ایک ہزار مقامی اور دوسرے ممالک کے باشندوں کو فریضۂ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوسکی۔ یہ ربِ کائنات کی جانب سے امتِ واحدہ کیلئے بلاشبہ ایک آزمائش اور امتحان ہے جس کا امام کعبہ نے اپنے خطبۂ حج میں بطور خاص تذکرہ کیا اور مسلم امہ پر عبادات پر زور دیا کہ عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے۔

نوائے وقت سروس

خداوند کریم کی جانب سے اپنی مخلوق کیلئے آزمائش بھی یقیناً حکمت سے خالی نہیں ہوتی۔ نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے میں ہی ہے۔ بے شک اللہ کی رسی دراز ہے جسے سرکش انسانوں کو سبق سکھانے کیلئے کھینچنے میں ذرہ بھر دیر نہیں لگتی۔ قدرتی آفتوں‘ وبائوں‘ زلزلوں‘ سیلابوں اور عوارض کی شکل میں اللہ کی آزمائش بھی نخوت و تکبر میں ڈوبے سرکش انسانوں سے اللہ کی رسی مضبوطی کے ساتھ تھامنے کی ہی متقاضی ہوتی ہے تاکہ وہ راہ ہدایت اختیار کریں اور اللہ کے خدائی کے وصف کو خود اختیار نہ کر بیٹھیں۔ کرونا وائرس بھی خلق خدا کیلئے ایسی ہی آزمائش ہے جو بالخصوص امتِ واحدہ سے رجوع الاللہ کی متقاضی ہے۔ مسلم امہ کیلئے اس سے بڑا المیہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ قدرت کی طرف سے ودیعت کئے گئے تمام وسائل اور ایک کلمہ کی بنیاد پر حق کیلئے اکٹھے ہونے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود وہ فرقوں اور گروہوں میں بٹ کر اور فروعی اختلافات کا شکار ہو کر الحادی قوتوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے اور آج ٹرمپ‘ مودی‘ نیتن یاہو کی شکل میں ہنود و یہود و نصاریٰ کا گٹھ جوڑ مسلمانوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کے درپے نظر آتا ہے۔ الحادی قوتوں کے اس گٹھ جوڑ کی نمائندہ بھارت کی ہندو انتہاء پسند مودی سرکار نے گزشتہ ایک سال سے مظلوم کشمیری عوام کو گھروں میں محصور کرکے جس وحشیانہ انداز میں ان کا عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے اور کرونا وائرس کی آڑ میں انہیں مساجد میں عبادات تک اور آج فریضۂ قربانی ادا کرنے سے بھی محروم کر دیا ہے وہ اتحاد امت کی علامت مسلم برادری کیلئے یقیناً لمحۂ فکریہ ہے۔ اسی طرح اسرائیل نے امریکی ٹرمپ انتظامیہ کی آشیرباد سے قبلہ اول پر اپنا تسلط جما کر فلسطینیوں کو بھی انکی عبادات سے محروم کررکھا ہے۔ بھارتی فوجوں کی جانب سے کشمیریوں اور بھارت کی مسلمان اقلیتوں کے قتل عام کی طرح ظالم اسرائیلی فوجیں بھی فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر مسلم امہ کی خاموشی اللہ کی دراز رسی کھینچے جانے کی ہی متقاضی ہے۔ یہی ہماری وہ کمزوریاں ہیں جن کے باعث آج مسلمان دہشت گردی کے لیبل کی زد میں آکر دنیا بھر میں مشکوک ٹھہرائے جارہے ہیں اور انہیں منتشر کرکے کمزور کرنے کی ہنود و یہود و نصاریٰ کی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں۔ آج امتِ واحدہ اپنے اندرونی انتشار اور کمزوریوں کے باعث جس ابتلاء کا شکار ہے وہ ہم سے مثالی اتحاد امت ہی کی متقاضی ہے۔ ہمیں آج نماز عیدالاضحی میں خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں‘ بداعمالیوں اور سرکشیوں کی معافی مانگنی چاہیے اور عجزونیاز کے ساتھ یہ استدعا بھی کرنی چاہیے کہ رب کائنات ہمیں کرونا وائرس کی آزمائش میں سرخرو فرمائے تاکہ ہم دوبارہ لاکھوں کے اجتماع کے ساتھ فریضۂ حج کی ادائیگی کے قابل ہو سکیں جو الحادی قوتوں کیلئے امتِ واحدہ کی مثالی قوت و اتحاد کا ٹھوس پیغام ہوتا ہے۔

 پی ڈی ایم کی تحریک ناکامی سے دو چار ہو چکی : ملک امین اسلم 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • گوادر حملہ : شہید ہونے والے نیوی اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر ...

    May 13, 2019 | 13:49
  • سانحہ مچ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا

    Jan 09, 2021 | 11:57
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • شہبازشریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی، لندن میں بیگم شمیم ...

    Nov 27, 2020 | 16:47
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اپوزیشن کے استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا:  فواد چودھری

    Jan 26, 2021 | 10:05
  • دسمبر تک پنجاب کو ہیلتھ انشورنس ، انرجی معاہدوں کیلئے چینی ...

    Jan 26, 2021
  • وزیراعظم یا کسی وزیر نہیں سندھ اسمبلی کو جواب دہ ہوں : مراد ...

    Jan 26, 2021
  • نواز شریف کی ہدایت پر، سینٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ: بلاول عدم ...

    Jan 26, 2021
  • براڈ شیٹ نے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کیلئے کچھ ...

    Jan 26, 2021
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی اپوزیشن ارکان لابی کے دروازے میں ...

    Jan 26, 2021
  • ذہنی دباؤ کا شکار بھارتی فوج، اداس ٹرمپ، کراچی ...

    Jan 26, 2021
  • تحریکِ عدم اعتماد کتنی آساں کتنی مشکل 

    Jan 26, 2021
  • عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!!!!

    Jan 25, 2021
  • براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

    Jan 25, 2021
  • 1

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 2

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 3

    ترکی : پاکستان کیلئے بحری جہاز کی تیاری

  • 4

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 5

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 1

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May  God  Protect  Our  Troops  (1)

    Jan 25, 2021
  • بھارت میں دہشتگرد تنظیمیں اور سرپرست حکومت

    Jan 25, 2021
  • ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

    Jan 25, 2021
  • براعظم افریقہ ۔ہندو انتہا پسندی کی زد میں ! 

    Jan 25, 2021
  • افواہوں کی ہوائیاں 

    Jan 25, 2021
  • شخصیت کا اثر

    Jan 25, 2021
  • اکرم سحر فارانی

    Jan 25, 2021
  • سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

    Jan 25, 2021
  • بھارتی یوم جمہوریہ ، کشمیر یوں کیلئے یوم سیاہ

    Jan 25, 2021
  • پاکستان میں جمہوریت کا سفر

    Jan 25, 2021
  • 1

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 2

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 3

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 4

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 5

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 3

    ایثارووفاء

  • 4

    دعوت وتربیت 

  • 5

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    وحدت

  • 3

    حمایت

  • 4

    امید 

  • 5

    زندگی

  • 1

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 2

    شمع 

  • 3

    لذت

  • 4

    یورپی 

  • 5

    غضب

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 3

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 4

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • 5

    غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ضروری بیان بازی اور کمزور سیاسی ...

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    2 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کا تقریبا 40 کلو سونا پکڑا گیا

  • 2

    بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

  • 3

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی 43 سال پرانی کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

  • 4

    انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر صارفین کے لیے بڑی خبر

  • 5

    تارہ محمود وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group